کوہاٹ : ڈھل بہزادی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور کانسٹیبل ساجد شہید ہوگیا ۔

کوہاٹ کے علاقے ڈھل بہزادی میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور کانسٹیبل ساجد شہید ہوگیا ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت د یتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات سے انسداد پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے ۔

The post کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ ،پولیس کانسٹیبل شہید، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3nLrmfO

Post a Comment Blogger

 
Top