اسلام آباد: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 4 فیصد پر پہنچ گئی۔ دو ہزار تین سو تنتیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، سنتالیس افراد کا انتقال، کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں 51ہزار ایک سو انتالیس افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے دو ہزار تین سو تنتیس افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 61947 ہے۔

کورونا میں مبتلامزید47مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد27ہزار374 ہوگئی۔ اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد 4ہزار641 ہے۔ وبا میں مبتلا 27 ہزار 374 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں 12 ہزار 470، سندھ میں 7 ہزار 295، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 444، اسلام آباد میں 905، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 733 افراد وبا سے جانبر نہ ہوسکے۔

این سی او سی کے مطابق مثبت کیسز کی شرح4.56 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ کورونا سے صحت یابی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہی روز میں 3261 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 917 ہو گئی ہے ۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے بچاو کے حوالے سے ویکسینشن کا عمل بھی جاری ہے۔ پانچ کروڑ چوون لاکھ نوے ہزار پانچ سو پچیس افرا د کو سنگل ڈوز جبکہ دو کروڑ اڑتالیس لاکھ اڑسٹھ ہزار اٹھارہ افراد کو اب تک ویکیسن کی مکمل ڈٖوز لگائی جا چکی ہے۔

The post کورونا کی چوتھی لہر کا زور ٹوٹنے لگا،کیسز اور اموات میں کمی appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3EGX83t

Post a Comment Blogger

 
Top