راولپنڈی : سیکورٹی اداروں اور اینٹی کرپشن یونٹ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران 3 بکی کو گرفتار کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق گرفتار بکیز سے ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمات درج کر لیے گئے، بکیز کو یاسر عرفات انکلوثر سے رنگے ہاتوں پکڑا گیا۔

بکی ذیشان میمن گلشن اقبال کراچی کا رہائشی ہے، جبکہ وجاہت حسین وہاڑی اور عبدالرحمن کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3kDoM9Q

Post a Comment Blogger

 
Top