اسلام آباد: بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والا خود کش بمبار پانچ سال قبل دہلی میں پکڑا گیا تھاجسے بھارتی حکومت نے پُراسرار طور پر رہا کرکے افغانستان بھیج دیا تھا ۔
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے داعش کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے کرنے والا دہشتگرد عبدالرحمان اللوگری پانچ سال قبل دہلی میں پکڑا گیا تھا۔ دہشتگرد عبدالرحمان اللوگری کو بھارت کی ایک جیل میں کچھ وقت گزارنے کے بعد اسے بھارتی حکومت کی جانب سے پراسرار طور پر رہا کردیا گیا۔
خیال رہے کہ داعش نے26 اگست کو کابل کے حامد کرزئی ایئرپورٹ کے باہر خودکش حملہ کیا تھا۔یہ حملہ اس وقت ہوا جب کابل ایئرپورٹ پر امریکی فوج کے انخلاء کا عمل جاری تھا۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق یہ خبر دی تھی کہ داعش پاکستان میں کیوی ٹیم پر حملہ کرسکتی ہے۔جس کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان سے کرکٹ سیریز منسوخ کی اور اپنے وطن روانہ ہوگئی۔
The post کابل ایئرپورٹ دھماکا، خودکش بمبار کو بھارتی حکومت نے کابل بھیجا، انڈیا ٹوڈے کادعویٰ appeared first on Abb Takk News.
from Abb Takk News https://ift.tt/3CowFWC
Post a Comment Blogger Facebook