اسلام آباد: برطانوی حکومت نے پاکستان کو ٹریول ریڈ لسٹ سے ہٹادیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔پاکستان پر پابندی کے5سے6ماہ بہت مشکل تھے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ مل کر کام کرتے رہیں گے۔دونوں ممالک کے درمیان ڈیٹاشیئرنگ سے ہی عوام کو محفوظ بنایاجاسکتاہے۔

The post برطانوی حکومت نے پاکستان کو ٹریول ریڈ لسٹ سے ہٹادیا appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3klTnsq

Post a Comment Blogger

 
Top