اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کروانے میں برطانوی ہائی کمیشن کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرانے میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز منسوخ کرانے میں برطانوی ہائی کمیشن کا ہاتھ ہے جو کہ درست نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کے حکام کا تھا جو انہوں نے آزادانہ طور پر لیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے ان کرکٹ شائقین کیلئے افسوسناک دن ہے جو اس سیریز پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔
The post نیوزی لینڈ کا دورہ ملتوی کروانے میں برطانوی ہائی کمیشن کا ہاتھ نہیں، کرسچن ٹرنر appeared first on Abb Takk News.
from Abb Takk News https://ift.tt/39l51gw
Post a Comment Blogger Facebook