کراچی: سندھ اور بلوچستان میں آج بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ہفتہ کی صبح آٹھ بجے سپلائی بحال کردی جائے گی۔
گیس بحران پھر سر اٹھانے لگا ایس ایس جی سی نے سسٹم میں گیس کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو 4 روز کیلئے سپلائی معطل کردی ہے۔ گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو14سے17 ستمبرتک گیس کی ترسیل معطل رہے گی-
اس حوالے سے سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر پرشوتم کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی ہمارے صبر کاامتحان نہ لے مسائل حل نہ کئے گئے تو ڈی چوک اسلام آباد پر دھرنا دینگے۔ ڈاکٹر پرشوٹم کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی نے ٹیرف بڑھاکر سی این جی اسٹیشنز کو آر ایل این جی پرمنتقل اوربلاتعطل فراہمی کی یقین دہائی کرائی گئی مگر اب گیس نہ مل رہی، رہی سہی کسر جی ایس ٹی کو 5فیصد سے بڑھاکر17فیصد کرکے پوری کردی گئی۔ وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم سی این جی سیکٹر کو درپیش مسائل کا فوری نوٹس لیں۔
The post سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل appeared first on Abb Takk News.
from Abb Takk News https://ift.tt/3luuudl
Post a Comment Blogger Facebook