پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ملک میں جمہوریت کی تاریخ یوں تو کچھ اتنی تابناک نہیں تاہم سیاسی جماعتیں اپنے اپنے انداز فکر و عمل سے جمہوری بنیاد پر استوار اداروں اور روایات کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے پندرہ ستمر دو ہزار سات کو جمہوریت کا عالمی دن منانے کیلئے متفقہ طور پر منظور ایک قرارداد کے بعد ہر سال دنیا بھر میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ اس قرارداد کی منظوری کے وقت پاکستان میں عدلیہ بحالی کی تحریک جاری تھی۔ جس کے دو ماہ بعد ہی اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

جمہوریت کی تاریخ کو جانچنے کیلئے ہمیں بہت سارے حوالے ملتے ہیں، ویسے تو یونان کے شہر ایتھنز کو جمہوریت کی جنم بھومی کہا جاتا ہے لیکن یہ ابتدائی جمہوریت یونان کے چند شہروں تک محدود تھی۔ مؤرخین کا ماننا ہے کہ رومن تہذیب حقیقی معنوں میں ایک جمہوری تہذیب تھی جہاں عوامی حکمرانی تھی۔ چار سو تیس قبل مسیح میں یونان کے اس وقت کے سکوں پر بھی لوگوں کی حکومت کے الفاظ کنندہ تھے۔

اٹھارہویں صدی عیسوی کے آغاز میں جمہوریت کے تصور کا دوبارہ احیا ہوا۔ اس وقت جمہوریت نے ایک منضبط شکل اختیار کی اور وہ جمہوریت وجود میں آئی جسے لبرل ڈیموکریسی کہا جاتا ہے۔
آج جدید دور میں اس دن کو منانے کا مقصد شہریوں کو اپنی خواہشات کے آزادانہ اظہار اور آزادی سے جینے کے حق کو فروغ دینا ہے۔ دنیا میں آج بھی والٹیئر روسو اور مونٹیسکو کو آزاد خیال جمہوریت کا بانی سمجھا جاتا ہے۔

The post دنیا بھرمیں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/2XiGJlf

Post a Comment Blogger

 
Top