کراچی : تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کل بروز منگل 21 ستمبر کو شام چار بجے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے جو ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے،افتتاحی میچ پاکستان نیوی اور صوبہ پنجاب کی ٹیموں کے مابین چار بجے کھیلا جائیگا جبکہ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

ٹورنامنٹ میں مسلح افواج کی تین ٹیموں کے علاوہ چار اداروں اور صوبہ پنجاب کی ٹیمیں شرکت کریں گی 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان واپڈا، ماڑی پیٹرولیم، پاکستان ائیر فورس اور پورٹ قاسم اتھارٹی کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں میزبان پاکستان نیوی کے علاوہ پاکستان آرمی، نیشنل بینک اور پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

The post تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کل ہوگا appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3ECZvEL

Post a Comment Blogger

 
Top