کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے علیحدہ تعلیمی انتظامات مکمل ہوتے ہی اسکول کھول دیے جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول سے متعلق پراپیگنڈا بند ہونا چاہیے۔ لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتطام مکمل ہوتے ہی بچیوں کے لیے بھی اسکول کھول دیے جائیں گے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ہیں اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے تعلیم کی اجازت بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے لیے ابھی علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتظام کیا جا رہا ہے اور اس عمل کے مکمل ہوتے ہی ملک میں لڑکیوں کے لیے بھی اسکول کھول دیے جائیں گے۔
The post لڑکیوں کے علیحدہ تعلیمی انتظامات مکمل ہوتے ہی اسکول کھول دیے جائیں گے، ترجمان طالبان appeared first on Abb Takk News.
from Abb Takk News https://ift.tt/3i6J7CT
Post a Comment Blogger Facebook