اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے تاہم سی پیک پر محتاط انداز میں بات کریں۔ سینیٹ کی قائم کمیٹی منصوبہ بندی میں کہا گیا کہ سی پیک بند اور کام رک گیا ہے ایسا کچھ نہیں ہوا ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سی پیک منصوبوں پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی میں دیے جانیوالے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک کے مغربی روٹ پر حقیقی معنوں میں کام کیا۔ اپوزیشن سی پیک پر محتاط رویہ اختیار کرے ۔
اسد عمر نے کہا کہ ہماری حکومت میں 5864 میگا واٹ کے منصوبے مکمل کئے گئے جبکہ ہماری حکومت آنے سے قبل 3340 میگاواٹ کے منصوبے مکمل کئے گئے۔حویلیاں تھاہ کوٹ منصوبے پر 53 فیصد کام ہماری حکومت نےکام کیا۔ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر 52 فیصد کام ہماری حکومت نے کیا۔413 کلومیٹر ہائی وے ہماری حکومت نے مکمل کیا ۔کوئٹہ خضدار کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا جانا ہے -خضدار بسیمہ 67 فیصد کام مکمل ہوا۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کو سیکیورٹی سے حوالے سے خطرات پہلے سے زیادہ ہے۔افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے بھی سیکیورٹی کے چیلنجز سامنے آئے ہیں۔ چین کے ساتھ سیکیورٹی کے انتظامات شیئر کیے گئے ہیں سی پیک کے دوسرے مرحلے سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔
The post اپوزیشن رہنما سی پیک پر محتاط انداز میں بات کریں، اسد عمر appeared first on Abb Takk News.
from Abb Takk News https://ift.tt/3nFMAfb
Post a Comment Blogger Facebook