لاہور: مینار پاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں گرفتار مزید20 ملزموں کو جیل منتقل کردیا گیا۔ شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل ہونے والے ملزموں کی مجموعی تعداد90 ہوگئی۔

چودہ اگست پر مینار پاکستان پر خاتوں سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تنگ ہونے لگا۔لاری اڈہ پولیس نے مزید بیس ملزموں کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کرکے انہیں شناخت پریڈ کےلیے جیل بھجوانے کی استدعا کی۔عدالت نےریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی استدعا منظور کرلی۔عدالت نےملزموں کو کیمپ جیل بھجواتے ہوئےشناخت پریڈ کرانے کاحکم دے دیا۔

ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزموں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت تک شناخت پریڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔پولیس شناخت پریڈ کے بعد ملزموں کو جسمانی ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کرے گی۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3B9X0ar

Post a Comment Blogger

 
Top